14 جنوری، 2017، 1:58 PM

امریکی سفارت خانے کی منتقلی روکنا ہوگی، محمود عباس

امریکی سفارت خانے کی منتقلی روکنا ہوگی، محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نےنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی نہ روکی گئی تو اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نےنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی نہ روکی گئی تو اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایسا کیا گیا تو اور بھی کئی آپشنز موجود ہیں جن پر عرب ملکوں کے سا تھ بات چیت میں غور کریں گے،جن میں سے ایک اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہ کرنا بھی ہے مگر امید ہے کہ بات یہاں تک نہیں پہنچے گی۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں محمود عباس نے کہاکہ انھوں نے ٹرمپ کو خط لکھ کر ایسا نہ کرنے کو کہا ہے کیونکہ اس سے دو ریاستی حل کا منصوبہ کٹھائی میں پڑ جائے گا۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر تے ہوئے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یہاں منتقل کر دیں گے۔

News ID 1869708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha